۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ممبئی کلیان؛ وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ شیعہ مکتب فکر کی سرکردہ شخصیات نے پولیس اسٹیشن میں میمورنڈم دیا

حوزہ/ مولانا سید تابش حسن نےکہا کہ دنیا میں کسی بھی مذہب کے ماننے والے کو اختیار نہیں کہ وہ دوسرے مذہب کی عظیم اور معتبر ہستیوں کے خلاف زہر اگلے لیکن یہ وسیم رشدی اسلام اور رسول اللہ کی توہین کر رہا ہے۔ انہوں کہا کہ وسیم رضوی کا شیعہ کمیونٹی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ اسلام سے ہی خارج ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی کلیان/ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون وسیم رضوی کےخلاف احتجاج کرتے ہوۓ ایک میمورنڈم دیا۔ اس موقع پر مولانا علی اصغر حیدری نے کہا کہ امن و امان کو نقصان پہنچانے اور ملک کی فضا کو مسموم کرنے کے لئے دشمنِ اسلام کا الہ کار بنا ہوا ہے وسیم رشدی۔

اس کے علاوہ مولانا سید تابش حسن نےکہا کہ دنیا میں کسی بھی مذہب کے ماننے والے کو اختیار نہیں کہ وہ دوسرے مذہب کی عظیم اور معتبر ہستیوں کے خلاف زہر اگلے لیکن یہ وسیم رشدی اسلام اور رسول اللہ کی توہین کر رہا ہے۔ انہوں کہا کہ وسیم رضوی کا شیعہ کمیونٹی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ اسلام سے ہی خارج ہو چکا ہے۔

اس موقع پر مولانا علی اصغر حیدری ، مولانا سید تابش حسن ، مولاناعلی عباس اور سیدافسر سمیت متعد د نو جوانوں نے انجمن تمناۓ زہراء کے ذمہ داران کے ساتھ بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن پہنچ کرسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مقدس ہستیوں کو نشانہ بنانے والے وسیم رضوی کے خلاف میمورنڈم دیتے ہوئے ایف آئی آر کی مانگ کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .